Chapters
Hadith
Narrators
Biography: 0
مجموعه ضعيف احاديث
Majmua Zaeef Ahadith
Miscellaneous
Three fasts in Rajab
Show diacritics
Hadith Number: 633
من صام ثلاثة ايام من رجب كتب الله له صيام شهر...
"Whoever fasts three days in Rajab, Allah Almighty records for him the reward of fasting for a whole month."


تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر فرمایا ہے۔ [الموضوعات 2/ 206]
امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس میں ابان راوی متروک جبکہ ابن علوان راوی حدیثیں گھرنے والاہے۔ [ الفوائد المجموعةص: 100] ، [اللآلي المصنوعة97/2]
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ بطورِ خاص رجب کے روزے رکھنے کے متعلق تمام احادیث ضعیف بلکہ موضوع ہیں، اہل علم ان میں سے کسی پر بھی اعتماد نہیں کرتے۔
امام ابن قیم رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ رجب کے روزے اور اس کی کچھ راتوں میں قیام کے متعلق جتنی بھی احادیث بیان کی جاتی ہیں وہ تمام جھوٹ اور بہتان ہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ ایسی کوئی بھی صحیح اور قابل حجت حدیث وارد نہیں جو ماہ رجب میں مطلقاً روزے رکھنے یا رجب کے کسی معین دن کا روزہ رکھنے یا اس کی کسی رات کے قیام کی فضیلت پر دلالت کرتی ہو۔ [ مجموع الفتاويٰ 290/20] ، [المنار المنبف ص: 96] ، [تبين العجب ص: 11]